مرکز کی کوویڈ ۔19کے کنٹرول اور روک تھام کیلئے چھ ٹیمیں تشکیل

   

نئی دہلی: مرکزی حکومت نے کیرالا، اروناچل پردیش ، تریپورہ ، اڈیشہ ، چھتیس گڑھ اور منی پور میں کورونا کیسز کے اضافے کے پیش نظر چھ ٹیمیں تشکیل دی ہیں ۔مرکزی وزارت برائے صحت و خاندانی بہبود کے مطابق مرکز نے کیرالہ ، اروناچل پردیش ، تریپورہ ، اڈیشہ ، چھتیس گڑھ اور منی پور میں کووڈ 19 کیسز کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش ملٹی ڈسپلنری ٹیمیں تشکیل دی ہیں ۔ ای ایم آر کے ایڈیشنل ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل اور ڈائریکٹر ڈاکٹر ایل سوستی چرن منی پور ٹیم کی قیادت کریں گے۔ اروناچل پردیش ٹیم کی قیادت آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف سینی ٹیشن اینڈ پبلک ہیلتھ کے پرفیسر ڈاکٹر سنجے سدھوکھان کریں گے ۔ تریپورہ جانے والی ٹیم کی قیادت آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف سینی ٹیشن اینڈ پبلک ہیلتھ (اے آئی آئی ایچ اینڈ پی ایچ) پروفیسر ڈاکٹر آر این سنہا کریں گے ۔کیرالہ جانے والی ٹیم کی قیادت ریجنل ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر آفس ، گروپ 2 پبلک ہیلتھ اسپیشلسٹ ڈاکٹر رچی جین کریں گی ۔ اڈیشہ جانے والی ٹیم کی سربراہی آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف سینی ٹیشن اینڈ پبلک ہیلتھ کے پبلک ہیلتھ اسپیشلسٹ ڈاکٹر اے ڈین کریں گے اور چھتیس گڑھ جانے والی ٹیم کی قیادت ایمس رائے پور کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر دیباکر ساہو کریں گے ۔ ٹارگٹڈ کووڈ رسپانس اور انتظامیہ کے لئے اور وبائی امراض سے موثر طریقے سے نمٹنے کے لئے ٹیمیں ان کی کوششوں میں تعاون پیش کریں گی ۔مرکزی حکومت ‘سمگرسرکار’ اور ‘سمگر سماج’ کے نظریے کے ساتھ عالمی وبا کووڈ -19 کے خلاف لڑائی کی قیادت کر رہی ہے ۔ کووڈ مینجمنٹ کے لئے مختلف ریاستیوں اور مرکز کے زیر انتظام سرکاروں کی کوششوں کو مضبوط کرنے لئے جاری کوشش کے طور پرمرکزی حکومت وقتا فوقتا مرکزی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کا دورہ کرنے کے لئے مرکزٹیمیں بھیجتی رہی ہے ۔
یہ ٹیمیں ریاستوں اور مر کز کے زیزانتظام کے احکام کے ساتھ بات چیت کرتی ہیں تاکہ ریاستوں کی جانب سے جاری سرگرمیوں کو مضبوط کیا جا سکے ۔