مرکز کے او بی سی بل کو ٹی آر ایس کی تائید

   

حیدرآباد/10 اگسٹ (سیاست نیوز) ٹی آر ایس نے لوک سبھا میں مرکز کے او بی سی بل کی تائید کی ہے۔ رکن پارلیمنٹ بی بی پاٹل نے بل پر اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں موجود کئی طبقات کو او بی سے کے زمرہ میں شامل نہیں کیا گیا ۔ تلنگانہ میں 40 طبقات اور دیگر ریاستوں کے مختلف طبقات او بی سی میں شمولیت کی مساعی کررہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ لنگایت طبقہ او بی سی میں شمولیت کیلئے طویل عرصہ سے جدوجہد کررہا ہے۔ 10برسوں سے ان کی درخواست مرکز کے پاس زیر التواء ہے۔