مرکز کے نعرہ ’’ایک قومیت، ایک انتخاب‘‘ پر عاپ کی وضاحت طلبی

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی۔19 جون (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی نے آج پارلیمانی آفیسرس وزیر پرہلاد جوشی نے حکومت کے نعرہ ’’ایک قومیت، ایک انتخاب‘‘ پر وضاحت طلب کی ہے اور کہا کہ اس موضوع پر مختلف سطح پر گفت و شنید ہوسکتی ہے۔ دہلی چیف منسٹر اروند کجریوال نے وزیراعظم کی جانب سے بلائی گئی آل پارٹی میٹ میں شرکت نہیں کی اور بجائے ان کے پارٹی رکن راگھو چڈھا نے پارٹی کی جانب سے نمائندگی کی۔ وزیراعظم نریندر مودی نے دوسری پارٹیوں کے تمام لوک سبھا اور راجیہ سبھا ممبرس کی ایک میٹنگ آج طلب کی تھی جس میں مختلف موضوعات جیسے نعرہ ’’ایک قومیت ایک انتخاب‘‘ کے علاوہ 2022 میں ہندوستان کی 75 سالہ سالگرہ کے علاوہ اس سال مہاتما گاندھی کی 150 یوم پیدائش کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔ چڈھا نے جوشی سے وضاحت طلب کی کہ بغیر کسی تفصیلی اثاث کے ان موضوعات پر بحث و مباحثہ بے معنی ہیں۔