نئی دہلی ۔ /7 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر مالیات نرملا سیتا رامن دوشنبہ کو ‘بجٹ کی پیش کشی کے بعد ہونے والے آر بی آئی کے مرکزی بورڈ کے اجلاس کو مخاطب کریں گی ۔ اپنی مخاطبت میں وہ بجٹ کے اہم نکات پر بھی روشنی ڈالیں گی ۔ حکومت نے مالیاتی خسارے کا ہدف گھٹاکر خام گھریلو پیداوار و جی ڈی پی کے 33 فیصد کے برابر کردیا ہے ۔ کیونکہ عبوری بجٹ کے تخمینہ میں 6 ہزار کروڑ سے زائد آمدنی کی توقع کی جارہی ہے ۔ حکومت نے فروری کے عبوری بجٹ میں حالیہ مالی سال کے خسارے کی شرح خام گھریلو پیداوار کے 3.4 فیصد کے مساوی مقرر کی تھی ۔ اس کے علاوہ حکومت نے مالیاتی خسارے کو گھٹانے ایک روڈ میاپ تیار کیا ہے ۔ حکومت کے جملہ مصارف اور آمدنی میں خام گھریلو پیداوار کے 3 فیصد کیلئے برابر تفاوت پایا جاتا ہے ۔ حکومت کا مقصد 2024-2025 تک معیشت کو 5 ٹریلین ڈالر تک پہنچانا ہے ۔
