ممبئی : شیوسینا نے اپنے اخبار ’’سامنا‘‘ میں کہا ہے کہ مرکزی حکومت اور ریاستوں کے درمیان تعلقات خراب ہورہے ہیں۔ ہمارے ملک میں بھی وہ وقت دور نہیں جب ریاستیں ، سوویت یونین کی طرح ٹوٹ ہوجائیں گی۔ ’’سامنا‘‘ کے اداریہ میں بی جے پی قائد کیلاش وجئے ورگیہ کے اس بیان کی مذمت کی گئی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ مدھیہ پردیش میں کمل ناتھ حکومت کو گرانے میں وزیراعظم نریندر مودی نے اہم رول ادا کیا تھا۔