مرکل اردغان بات چیت بحیرہ روم پر پیشرفت کا خیر مقدم

   

برلن : جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے ترکی کے صدر رجب طیب اردغان سے بات چیت کے دوران ’’مشرقی بحیرہ روم کے حوالے سے حالیہ مثبت پیش رفت کا خیر مقدم کیا ہے۔ اس بارے میں جرمن حکومت کی جانب سے پیر 8 فروری کو ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ویڈیو کانفرنس کے ذریعے بات چیت ہوئی جس میں میرکل نے کہا کہ اب، ’’وقت آ گیا ہے کہ اس حوالے سے بات چیت کے ذریعے پیش رفت کی جائے۔‘‘ ترکی نے قبرص اور یونان کے ساحلوں سے متصل ان متنازعہ پانیوں میں تیل اور گیس کے ذخائر کی تلاش شروع کر دی تھی جس پر قبرص اور یونان دونوں ہی اپنا اپنا دعوی کرتے ہیں۔ ترکی بھی ان پانیوں پر اپنا دعوی کرتا ہے اور اس سے یورپی یونین کے ساتھ ترکی کے تعلقات مزید خراب ہو گئے تھے۔