مرکل کورونا لاک ڈاؤن کو یکم مارچ تک توسیع کی خواہاں

   

برلن : جرمن چانسلر انجیلا مرکل کورونا لاک ڈاؤن کی مدت میں توسیع چاہتی ہیں۔ اس بارے میں انہوں نے حکمران جماعت کے پارلیمانی گروپ کے ساتھ ایک آن لائن اجلاس میں بات چیت کی۔ اجلاس کے شرکاء سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق چانسلر انجیلا مرکل نے یکم مارچ تک کورونا پابندیوں میں کسی قسم کی نرمی کا عندیہ نہیں دیا۔ انفیکشن کی تعداد کو اس وقت تک کم کرنا پڑے گا جب تک کہ برطانوی وائرس کی تبدیل شدہ اقسام کے پھیلاؤ پر پوری طرح قابو نہیں پا لیا جاتا۔