مرگ کے موقع پر مچھلی کی دوا کی اجازت نہ دینے کا مطالبہ

   

حیدرآباد 7 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) بچوں کے حقوق کیلئے کام کرنے والی ایک تنظیم نے تلنگانہ حکومت سے اپیل کی کہ وہ مرگ کے موقع پر مچھلی میں دوا کھلانے کی اجازت نہ دے کیونکہ کورونا وائرس کا خطرہ ہے ۔ بالالا ہکولا سنگھم نے کہا کہ ریاستی حکومت کو چاہئے کہ جون کے پہلے ہفتے میں مچھلی میں دوا کھلانے کی روایت کی اجازت نہ دے ۔ سنگھم کجے صدر اچیوتا راو نے کہا کہ یہ دوا غیر سانٹفک ہے اور ریاستی حکومت کو کورونا وائرس کے خطرہ کے پیش نظر اس سال دوا کھلانے کی اجازت نہیں دینی چاہئے ۔