مریخ پر پہلا قدم رکھنے والی خاتون ہوگی : ناسا

   

واشنگٹن۔ 13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ناسا ایڈمنسٹریٹر جم برینڈسٹائن نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ اگر مریخ پر کوئی پہلا انسانی قدم رکھے گا تو وہ ایک خاتون ہوگی، حالانکہ برینڈسٹائن نے اس سلسلے میں کسی مخصوص شخص کی شناخت نہیں کی تاہم امریکہ کے آئندہ خلائی منصوبوں میں خواتین پیش پیش ہیں۔ یہ پوچھے جانے پر کہا کہ چاند پھر بھی کوئی پہلی خاتون قدم رکھے گی تو اس کا جواب بھی اثبات میں دیتے ہوئے انہوں نے اس بات کو یقینی بنادیا کہ خواتین چاند پر تو جائیں گی ہی تاہم ناسا کے آئندہ خلائی پروگرام جس کے تحت مریخ پر کمند ڈالی جائے گی تو وہاں بھی خاتون خلا باز کے قدم رکھنے کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا۔ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے موضوع پر منعقد کیا جانے والا ریڈیو پروگرام ’’سائنس فرائی ڈے‘‘ کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے یہ بات کہی۔