’مریخ کے بعد امارات کی اگلی منزل زہرہ‘

   

ابوظہبی : متحدہ عرب امارات کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ’مریخ کے بعد ہماری اگلی منزل زہرہ ہوگی۔ پرواز کی کوئی انتہا نہیں۔ ہم کسی حد پر رکنے والے نہیں۔‘الامارات الیوم کے مطابق شیخ محمد بن راشد نے دبئی میں بین الاقوامی خلائی کانفرنس کے موقع پر نمائش کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ ’متحدہ عرب امارات خلا کے شعبے میں نئی کارنامے انجام دینے کے لیے کوشاں ہے۔ مضبوط عالمی شراکت اور اچھوتی صلاحیت کے مالک اماراتی نوجوان خلا کی تسخیر میں لگے ہوئے ہیں۔ ہماری آرزوؤں کی کوئی حد نہیں۔‘شیخ محمد بن راشد نے کہا کہ ’ہمارا ملک خطے ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کی اقوام کی خدمت کے لیے پائیدار ترقی اور سائنسی معیشت کے فروغ کے لیے کوشاں ہے۔‘یاد رہے کہ دبئی میں اتوار کو بین الاقوامی خلائی کانفرنس کے ساتھ 72 ویں نمائش شروع ہوئی جس میں 110 سے زیادہ ملکوں کے وفود شریک ہیں۔