مریدبننے کیلئے سب سے پہلے شریعت کی پابندی ضروری

   

گلبرگہ میںحضرت حافظ سیدعلی الحسینی سجادہ نشین کاسنی طلباء فیڈریشن کے جلسہ سے خطاب
گلبرگہ15؍نومبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مرید بننے کے لیے جن شرائط کی تکمیل ضروری ہے ان میں سب سے پہلے شریعت کی پابندی ضروری ہے۔شریعت کی پابندی سے مراد یہ ہے کہ قرآن و حدیث پر مکمل عمل کرنے کو شریعت کہتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار تقدس ماب حضرت حافظ سید محمد علی الحسینی صاحب قبلہ سجادہ نشین بارگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز گیسو دراز رحمتہ اللہ علیہ وہ چیئرمین کرناٹکا اسٹیٹ بورڈ اف وہ چانسلر خواجہ بندہ نواز یونیورسٹی نے کیا۔وہ کل رات اے این بینک ویٹ فنکشن ہال گلبرگہ میں سنی اسٹوڈنٹ فیڈریشن ایس ایس ایف کے زیر اہتمام منعقدہ جلسہ نیشنل ساہتیہ اتسو کی سرپرستی کرتے ہوئے خطاب کر رہے تھے۔علم کی اہمیت پر انہوں نے اپنی تقریر کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ حضرت خواجہ بندہ نواز گیسو دراز رحمۃ اللہ علیہ نے 7 سال کی عمر میں ہی حفظ قران کو مکمل کیا تھا. جس وقت حضرت خواجہ بند نواز گیسو دراز رحمت اللہ علیہ حضرت پیر نصیر الدین چراغ دہلوی رحمۃ اللہ علیہ کی خانقاہ میں پہلی مرتبہ مرید بننے کی نیت سے پہنچے اس وقت حضرت پیر نصیر الدین چراغ دہلوی نے انہیں کہا کہ آپ سب سے پہلے دنیاوی علوم و فنون کو حاصل کریں۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دنیاوی علوم کا حاصل کرنا بھی اتنا ہی ضروری ہی جتنا دینی علوم کا حاصل کرنا ضروری ہے ۔حضرت بندہ نواز رحمۃ اللہ علیہ کو اردو فارسی عربی کے علاوہ سنسکرت زبان پر بھی کافی مہارت حاصل تھی۔علم پر انہوں نے مزید روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ علم حاصل کرنے کے لیے اللہ رب العزت کی توجہ کا ہونا بھی بہت ضروری ہے اس کے بعد ہی آپ صحیح علم حاصل کر سکتے ہیں۔ اس عظیم الشان تقریب میں شرکت فرمانے والوں میں قابل ذکر حضرت شیخ شاہ محمد افضل الدین جنیدی ، سجادہ نشین درگاہ حضرت شیخِ دکنؒ، حضرت سید یداللہ حسینی صاحب قبلہ جانشین سجادہ نشین بارگاہ گنج بخش رحمۃ اللہ علیہ ،حضرت سید ابراہیم بخاری تہنگل جنرل سیکریٹری کیرالا مسلم جماعت،ایڈووکیٹ ڈاکٹر حسین سخاوی چلّیکوڑ استاد، وائس چیئرمین مرکز ثقافت السنّیہ و چیئرمین حج بورڈ، جناب فرازُالاسلام صاحب ،حضرت ڈاکٹر فضل رضوی کلکتہ کے علاوہ دیگر معزز علما و مشائخ نے بھی شرکت فرمائی۔یہ روحانی اجتماع علم, محبت اور اتحاد کا ایک خوبصورت مظہر ثابت ہوا۔