مریضوں کا 10 روپئے میں علاج

,

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ ڈاکٹر نوری پروین نے ایک مشن شروع کرتے ہوئے مالی طور پر غریب خاندانوں کے علاج میں مدد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ صرف 10 روپئے میں مریضوں کا علاج کیا جائے گا ۔ آندھراپردیش کے ضلع کڑپہ میں خانگی میڈیکل کالج سے ایم بی بی ایس مکمل کرنے والی ڈاکٹر نوری پروین نے اپنے دواخانے میں غریب مریضوں کا 10 روپئے میں علاج کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے ۔ وجئے واڑہ کے متوسط خاندان سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر پروین نے میرٹ کی بنیاد پر مسابقتی کے امتحان کے ذریعہ میڈیکل سیٹ حاصل کی تھی ۔ انہوں نے کہاکہ میں نے کڑپہ کی ایک غریب بستی میں اپنا کلینک کھولا ہے ۔ اس کلینک میں علاج کی قوت نہ رکھنے والے مریضوںکا معائنہ کیا جاتا ہے اور دوا دی جاتی ہے ۔ انسانیت کی خدمت کے جذبہ کے تحت انہوں نے یہ کام شروع کیا ہے ۔