مریضوں کیلئے ایل اینڈ ٹی کمپنی کی جانب سے سہولیات کی فراہمی

   

کوہیر:۔ کوہیر منڈل کے موضع دیگوال میں واقع پرائمری ہیلت سنٹر میں ایل اینڈ ٹی کمپنی کی جانب سے مریضوں کیلئے ایک وینٹگ ہال اور 6عدد کرسیاں بطور عطیہ پیش کیا گیا جس کی افتتاح تقریب میں شریمتی گائتری دیوی ڈسٹرکٹ میڈیکل آفیسر ضلع سنگاریڈی ، دنیش کمارا ، پارائی ساوتھ زونل آپریشن ، راجیش پربھاکر اور ڈپٹی ڈی ایم اینڈ ایچ او شنکر نے شرکت کی ، اس موقع پر گائتری دیوی نے شرکا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دگوال پی ایچ سی سنٹر پر مریض کافی تعداد میں رجوع ہوتے ہیں اور اس کے علاوہ یہاں پر مریضوں کو دھوپ اور بارش کی وجہ سے کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا تھا اور یہاں پر کوہیر منڈل کا کوویڈ 19 کا ٹسٹ سنٹر بنایا گیا ہے اس ویٹنگ روم سے مریضوں کو کافی راحت ملے گی ۔دنیش کمار پارائی نے کہا کہ اس وباء کے ماحول میں ایک دوسرے کے کام آنا ہی انسانیت کا تقاضہ ہے ، راجیش پربھاکرنے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایل اینڈ ٹی کمپنی مختلف مقام پر اس طرح کے کئی فلاحی خدمت انجام دے رہی ہے ۔ ڈپٹی ڈی ایم ایچ او نے بھی مخاطب کیا اس موقع پر ڈاکٹر راج کمار نے تعزیت کی کارروائی انجام دی اور ایل اینڈ ٹی کمپنی کے انتظامیہ اور ذمہ داروں سے اظہار تشکر کیا اس موقع پر سرینواس ریڈی سوپروائزر اے این ایم وغیرہ موجود تھے ۔