بھینسہ4/جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھینسہ ڈیویژن کوبیر منڈل کے موضع نگوا کے ڈاکٹر کرن جو حیدرآباد میں اپنا ذاتی دواخانہ چلاتے ہوئے کرن فاونڈیشن کے تحت مختلف فلاحی و رفاہی خدمات بھی انجام دیتے ہیں اسی فاونڈیشن کے تحت بھینسہ گورنمنٹ ایریا ہاسپٹل میں مریضوں کے ہمراہ موجود رہنے والے افراد خاندان کیلئے صبح کے اوقات میں مفت ناشتہ کے نظم کا آغاز کیا ، جس کا افتتاح ضلع نرمل بی آر ایس صدر و مقامی رکن اسمبلی جی وٹھل ریڈی نے کیا اس موقع پر ایریا ہاسپٹل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر کاشی ناتھ ، ڈاکٹر ناگیش کے علاوہ بی آر ایس قائدین جن میں نرمل ضلع جنرل سکریٹری راجیشور ، رولا رمیش ، سابقہ بھینسہ مارکیٹ کمیٹی چیئرمین پی کرشنا ، بھینسہ بی آر ایس ٹاؤن جنرل سکریٹری رامو ، اس اقدام کی زبردست ستائش کی۔