لداخ میں کورونا وائرس
لیہہ۔ 18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مرکز کے زیرانتظام لداخ میں ایک فوجی اہلکار سمیت مزید دو مریضوں کے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جس سے یہاں اس وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 8 ہوگئی ہے ۔لداخ یونین ٹریٹری کے کمشنر سکریٹری رگزن سیمفل نے بدھ کے روز یہاں میڈیا کو تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا: ‘لداخ میں کورونا وائرس کے 34 کیسز کی رپورٹ آئی ہے جن میں سے دو کی رپورٹ مثبت آئی ہے ، دونوں مریضوں کو ہارٹ فاؤنڈیشن ہسپتال میں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے ، ان میں سے ایک لداخ اسکاؤٹس سے وابستہ ایک فوجی اہلکار ہے جن کے والد ایران گئے تھے اور یہ دونوں مریض پرانے مثبت ٹیسٹ آنے والے مریضوں کے رشتہ دار ہیں’۔انہوں نے کہا کہ اچھی بات یہ ہے کہ متاثرہ فوجی اہلکار چھٹی پر تھا جس کے باعث اسکاؤٹس کے دوسرے اہلکاروں کے ساتھ اس کا رابطہ نہیں تھا تاہم پھر بھی انہیں بھر پور تعاون فراہم کیا جائے گا۔ بھارتی فوج میں یہ کورونا وائرس کا پہلا کیس ہے ۔