حیدرآباد۔ مختلف امراض سے متاثر افراد کیلئے چندہ وصول کرنے اور غلط استعمال کرنے کے الزام میں پولیس نے ایک خود ساختہ این جی او کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ حیدرآباد یوتھ کریج نامی این جی او کے خلاف نامپلی، چندرائن گٹہ، ہمایوں نگر و دیگر پولیس اسٹیشنوں میں دھوکہ دہی کے مقدمات درج کئے گئے ۔ ذرائع نے بتایا کہ این جی او نے ایک بیمار خاتون کا ویڈیو وائرل کیا جس میں اس کی مدد کی اپیل کی۔ بتایا جاتا ہے کہ اس ویڈیو وائرل کے بعد مختلف افراد نے مذکورہ این جی او کے فراہم کئے گئے بینک اکاؤنٹ میں 45 لاکھ روپئے جمع کروائے ۔ الزام ہے کہ اس رقم کا غلط استعمال کیا گیا ۔ تحقیقات جاری ہیں۔