مریضوں کی گھروں سے ہاسپٹل منتقلی

   

Ferty9 Clinic

پریشان حال مریضوں کے لیے سائبر آباد پولیس کی خدمت
حیدرآباد ۔ 9 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : سائبر آباد پولیس کی جانب سے مریضوں کو گھروں سے ہاسپٹل تک پہونچانے کا سلسلہ جاری ہے ۔ پریشان حال شہری جنہیں علاج کی سخت ضرورت ہے ایسے شہریوں کو سائبر آباد پولیس خدمات فراہم کررہی ہے ۔ ایمرجنسی سہولیات اور عوامی خدمت کے لیے قائم کردہ کویڈ کنٹرول روم کے ذریعہ حاصل فون کالس پر موثر اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ آج سائبر آباد پولیس کی جانب سے 2 کینسر کے مریضوں کے علاوہ گردے کے السر اور ایک حاملہ خاتون کی مدد کی گئی اور انہیں دواخانہ منتقل کیا گیا ۔ ایک دو سالہ لڑکی جو بلڈ کینسر سے پریشان ہے اس لڑکی کو اس کی والدہ کے ہمراہ پولیس نے کوکٹ پلی رینبو ہاسپٹل بنجارہ ہلز منتقل کیا جب کہ ڈائیلاسیس کے ایک مریض کو سن سٹی سے کیر ہاسپٹل گچی باولی منتقل کیا گیا ۔ اس طرح حاملہ خاتون کو چندا نگر میاں پور سے نیلوفر ہاسپٹل نامپلی منتقل کیا گیا ۔۔