مریض نے علاج کرنے والی لیڈی ڈاکٹر کا قینچی سے مار کر قتل کردیا

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی: کیرالہ کے کولم کے سرکاری ہاسپٹل میں ڈیوٹی پر متعین ایک نوجوان خاتون ڈاکٹر کو ایک اسکول ٹیچر نے چاقو سے وار کر کے ہلاک کر دیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب لیڈی ڈاکٹر اس کا علاج کر رہی تھی، ملزم کو پولیس نے طبی معائنے کے لیے ہاسپٹل منتقل کیا تھا۔23 سالہ وندنا داس نامی ڈاکٹر عزیزیہ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس، کولم میں تعلیم حاصل کی تھی اور اسی ہاسپٹل میں ڈیوٹی پر تھی۔ اس حملے میں وندناداس کے سینے اور گردن پر چاقو کے متعدد زخم آئے اور ترواننت پورم کے ایک خانگی ہاسپٹل میں اس کی موت ہوگئی جہاں اسے علاج کے لیے لے جایا گیا تھا۔پولیس نے بتایا کہ ملزم ایس سندیپ جس کی عمر 42 ہے وہ کولم ضلع کے نیڈومپنا میں ایک اپر پرائمری اسکول کا ٹیچر ہے اس نے ڈاکٹر کے علاوہ چار دیگر افراد پر بھی حملہ کیا جن میں پولیس ملازمین بھی شامل ہیں جو اسے طبی معائنے کے لیے ہاسپٹل لائے تھے۔