تل ابیب : نامور اسرائیلی ماہرنفسیات ڈاکٹر موشے یاتوم نے خودکشی کرلی ہے۔ وہ وزیراعظم اسرائیل بنجامن نتن یاہو کے معالج سائکیاٹرسٹ کے طور پر مشہور تھے۔ وہ شدید نوعیت کے ذہنی عارضوں کو دور کرنے کیلئے جانے جاتے تھے لیکن حیرت کی بات ہیکہ خود ڈاکٹر یاتوم تل ابیب کے اپنے مکان میں مردہ پائے گئے۔ ان کے بدن پر بندوق کی گولی کا زخم پایا گیا اور سائکیاٹرسٹ ڈاکٹر یاتوم کی قیامگاہ سے ایک مکتوب ملا جس میں انہوں نے اپنے مریض نتن یاہو کو ذمہ دار گردانا ہے۔ حالیہ تبدیلیوں اور ظاہری حالات سے ایسا معلوم ہوتا ہیکہ متعدد اسرائیلیوں میں ڈاکٹر یاتوم بھی شامل تھے جو فلسطین کے خلاف جاری وحشیانہ اسرائیلی جنگ سے ناراض ہیں۔ نتن یاہو ان کے مریض تھے ، اس طرح اسرائیلی وزیراعظم سے ان کا دوہرا رشتہ تھا۔ انہیں شاید ایسا محسوس ہوا کہ ان کے مریض کا مرض بڑھ گیا اور وہ برداشت نہیں کرپائے۔