بھوپال 30 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) مدھیہ پردیش کے ایک دواخانہ کا ایک ملازم مریض کو ایکس رے روم تک ایک بیڈ شیٹ پر گھسیٹتے ہوئے لیجانے کا ویڈیو وائرل ہوگیا ہے ۔ یہ واقعہ نیتا جی سبھاش چندر بوس میڈیکل کالج جبلپور میں پیش آیا ہے ۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ دواخانہ کا ایک ملازم ایک مریض کو بیڈ شیٹ پر ہی گھسیٹتا ہوا ایکس رے روم تک لے جارہا ہے ۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سینئر عہدیداروں نے بتایا کہ تین ملازمین کو اس واقعہ کے بعد معطل کردیا گیا ہے اور انتظامیہ نے تحقیقات شرو ع کردی ہیں۔