مریض کی بائیں پنڈلی کے بجائے دائیں پنڈلی کاٹ دی گئی

   

Ferty9 Clinic

آسٹریا۔ بعض غلطیاں ایسی ہوتی ہیں جن کی تلافی یا درستی ممکن نہیں ہوتی۔ اسی طرح کی ایک غلطی کا ارتکاب آسٹریا کے دارالحکومت ویانا سے 180 کلو میٹر دور واقع فرستادہ قصبے کے ایک ہسپتال میں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق ایک 82 سالہ مریض کی بائیں پنڈلی کو آپریشن کے ذریعہ کاٹا جانا تھا۔ تاہم آپریشن کے بعد جمرات کے روز پٹیاں بدلنے کے وقت انکشاف ہوا کہ آپریشن سے قبل غلطی سے دائیں پنڈلی پر نشان لگا دیا گیا تھا۔ اس کے سبب مریض بائیں کے بجائے اپنی دائیں پنڈلی سے محروم ہو گیا۔ جمعہ کے روز منعقد پریس کانفرنس میں ہسپتال کے ڈائریکٹر نوربرٹ فریچ نے مقامی میڈیا سے مخاطب ہو کر کہا کہ یہ ایک فاش غلطی ہے اور افسوس کی بات یہ ہے کہ اس کی درستی نہیں ہو سکتی۔ایسا ہر گز نہیں ہونا چاہیے تھا۔
میں متاثرہ مریض اور اس کے گھرانے سے انتہائی معذرت خواہ ہوں۔