مریض کی دواخانہ سے چھلانگ لگاکر خودکشی

   

کولکتہ ۔ 15 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ڈاکٹروں اور نرسوں کی موجودگی میں ایک 32 سالہ مریض کولکتہ میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل کی عمارت کی پانچویں منزل سے چھلانگ لگاکر خودکشی کر لی۔ پولیس ذرائع کے بموجب غیاث الدین جسے دواخانہ میں شریک کیا گیا تھا ، وہ آج صبح 10.45 بجے ڈاکٹروں کی موجودگی میں عمارت سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ کولکتہ میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل کے سپرنٹنڈنٹ بسواس نے کہا کہ غیاث الدین کو دواخانہ میں جاپانی بخار اور قوت مدافعت کے نظام میں خرابی کے باعث شریک کیا گیا تھا لیکن وہ آج صبح پانچویں منزل میں کھڑکی سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ چھلانگ لگانے کے بعد غیاث الدین کو کئی زخم آئے جس کے بعد انہیں ایمرجنسی وارڈ میں شریک کیا گیا جہاں سینئر عہدیدار نے باؤ بازار پولیس اسٹیشن کو مطلع کیا کہ غیاث کی موت ہوچکی ہے ۔