آرمور یکم / جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )آرمور نمائندہ سید ظفر علی۔ارمور حلقہ اسمبلی انچارج ونئے کمار ریڈی کی کامیاب نمائندگی پر2 لاکھ 50 ہزار کی رقمی امداد۔آرمور سے تعلق رکھنے والا جیون نامی شخص صحت کی خرابی کی وجہ حیدراباد نمس ہاسپٹل میں زیر علاج ہے اور وہ معاشی طور پر پسماندہ ہے جس پر جیون کے افراد خاندان نے کانگرس حلقہ اسمبلی انچارج ونے کمار ریڈی سے ملاقات کرتے ہوئے ان کے علم لایا جس پر ونے کمار ریڈی نے حکومت ریاست تلنگانہ کے وزیراعلی ریونت ریڈی سے نمائندگی کرتے ہوئے 2 لاکھ 50 ہزار روپے کی امداد منظور کروائی اور ان کے افراد خاندان کے حوالے کیا۔جس پر متاثر کے افراد خاندان نے ونے کمار ریڈی سے اظہار تشکر کیا۔