حیدرآباد28نومبر(یواین آئی)دل کا دورہ پڑے مریض کا علاج کرنے کے دوران ڈاکٹرکوبھی دل کا دورہ پڑا جس کے نتیجہ میں ان دونوں کی موت ہوگئی۔ یہ واقعہ کاماریڈی میں پیش آیا۔ ضلع کے گاندھاری منڈل کے حجل تانڈہ کے ساکن شخص کو سینے میں درد کی شکایت پرعلاج کیلئے ایک اسپتال سے رجوع کیا گیا۔ مریض کا علاج کرنے کے دوران ڈاکٹرلکشمن کو بھی دل کا دورہ پڑا جس کے نتیجہ میں ڈاکٹرکی موت ہوگئی جس کے بعد مریض کو دوسرے اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ اس کی بھی موت ہوگئی۔