مریم نوازکورونا وائرس سے دوبارہ متاثر

   

اسلام آباد : مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز دوسری مرتبہ عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثر پائی گئی ہیں۔یہ اطلاع انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے دی ہے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں انہوں نے بتایا کہ ان کا کوویڈ ٹسٹ مثبت آیا۔ واضح رہے کہ مریم نواز پنجاب کے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں خاصی سرگرم رہی ہیں اور گزشتہ رات بھی انہوں نے لاہور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کیا تھا۔اس سے قبل وہ 28 جولائی 2021 کو وائرس سے متاثر ہوئی تھیں۔پہلی مرتبہ وائرس کا شکار ہونے پر انہوں نے بتایا تھا کہ مجھے بخار، کھانسی اور نزلے کی علامات ہیں لیکن گھر میں ہی علاج ہورہا ہے ۔