مریم نواز اور بلاول بھٹو کو مولانا فضل الرحمن نے گھر بلایا

   

اسلام آباد: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے مریم نواز اور بلاول بھٹوزرداری کو اپنے گھر بلا یا ہے۔مولانا فضل الرحمن نے مریم نواز اور بلاول بھٹو زرداری کو پی ڈی ایم کے فیصلوں پر عمل درآمد سے متعلق واقف کروانے اپنے گھر بلایا ہے۔ مریم نواز اور بلاول بھٹو کچھ دیر بعد مولانا سے ملنے پہنچیں گے جب کہ ملاقات میں مشترکہ استعفوں کے طریقہ کار اور اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کے حوالے مشاورت ہو گی۔ملاقات میں 13 دسمبر کو لاہورکے جلسے کیلئے بھی حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔