مریم نواز پاکستانی تاریخ کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ منتخب

   

Ferty9 Clinic

لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں مسلم لیگ نواز کی مریم نواز 220 ووٹ لے کر پاکستان کی تاریخ کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ منتخب ہوگئی ہیں۔وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لیے صوبائی اسمبلی کا اجلاس آج پیر کو نو منتخب اسپیکر ملک محمد احمد خان کی زیر صدارت ہوا۔اسپیکر پنجاب اسمبلی نے ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے پر نتائج کا اعلان کیا۔مسلم ن لیگ اور اتحادیوں کی مشترکہ امیدوار مریم نواز 220 ووٹ لے کر وزیر اعلٰی پنجاب منتخب ہوئیںجبکہ اپوزیشن کے بائیکاٹ اور واک آؤٹ کے باعث رانا آفتاب کوئی ووٹ حاصل نہ کر سکے۔اسپیکر کے اعلان کے بعد مریم نواز نے قائد ایوان کی نشست سنبھال لی۔