مریم نواز کل سرکاری دورہ پر چین روانہ ہوں گی

   

اسلام آباد : وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کل سرکاری دورہ پر چین روانہ ہوں گی۔مریم نواز چین کی حکمراں جماعت کمیونسٹ پارٹی کی دعوت پر دورہ کر رہی ہیں وہ 8 سے 15 دسمبر تک چین کا دورہ کریں گی۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے ہمراہ مریم اورنگزیب سمیت 10 رکنی وفد بھی ہو گا۔ ان کیلئے بیجنگ، شنگھائی، شن ژین اور گوانگ ژو کے دوروں کا انتظام کیا گیا ہے۔ پنجاب چائنا ڈنر، پنجاب انویسٹمنٹ کانفرنس بھی دورہ کے شیڈول میں شامل ہیں۔