مریکی خفیہ سرویس کی سربراہ مستعفی

   

واشنگٹن : امریکی خفیہ سرویس کی ڈائریکٹر کمبرلی چیٹل مستعفی ہوگئیں ہیں۔ایسو سی ایٹیڈ پریس کے مطابق، کمبرلی چیٹل گزشتہ روز کانگریس کمیٹی میں پیش ہوئی تھیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز کمبرلی چیٹل نے ڈونلڈ ٹرمپ پر ہونے والے حملے میں سکیورٹی ناکامی کی ذمہ داری بھی قبول کی تھی۔امریکی خفیہ سروس امریکی صدر اور سابق صدور کی حفاظت کی ذمہ دار ہوتی ہے اور ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کے بعد سے خفیہ سروس پر سخت تنقید کی جارہی تھی۔گزشتہ روز کانگریس کمیٹی کے اجلاس میں بھی دونوں جماعتوں کے اراکین نے کمبرلی چیٹل سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا تھا۔خیال رہے کہ 13 جولائی کو پنسلوانیا میں ریلی کے دوران حملے میں ڈونلڈ ٹرمپ زخمی ہوگئے تھے جبکہ ریلی میں موجود ایک شخص ہلاک ہوگیا تھا، بعدازاں حملہ ا?ور کو بھی ہلاک کر دیا گیا تھا۔