نئی دہلی: ہندوستانکی معروف باکسر ایم سی مری کوم نے اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں پھیلنے والی افواہوں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے اپنے وکیل راجت ماتھر کے ذریعے ایک قانونی نوٹس جاری کیا ہے۔ اس نوٹس میں ان کی ازدواجی حیثیت اور شوہر اونکھولر (اونلر) کوم سے علیحدگی کے حوالے سے افواہوں کو بے بنیاد قرار دیا گیا ہے۔ قانونی نوٹس میں تصدیق کی گئی ہے کہ لندن اولمپکس میں برونز میڈل جیتنے والی مری کوم اور اونلرکوم اب میاں بیوی نہیں رہے۔ دونوں نے 20 دسمبر 2023 کو کوم رسم و رواج کے مطابق باہمی رضامندی سے علیحدگی اختیارکی۔ یہ فیصلہ دونوں خاندانوں اور برادری کے بزرگوں کی موجودگی میں کیا گیا۔ مریم کوم نے اس معاملے پر مزید بات نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اسے اپنی زندگی کا بند باب قراردیا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے: محترمہ ایم سی مری کوم اور جناب اونکھولر (اونلر) کوم اب شادی شدہ نہیں ہیں اور انہوں نے 20 دسمبر 2023 کو اپنے خاندانوں اور قبیلے کے معززین کی موجودگی میں کوم رسم و رواج کے تحت باہمی رضامندی سے طلاق لے لی ہے۔ یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں میڈیا میں ایسی خبریں گردش کر رہی تھیں کہ مریم کوم اور ان کے شوہر کارونگ اونکھولر کے درمیان علیحدگی ہو چکی ہے، لیکن ان کے درمیان قانونی طور پر طلاق کی کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ قانونی نوٹس میں مری کوم کو ہتیش چودھری کے ساتھ جوڑنے والی تمام افواہوں کو بھی یکسر مسترد کیا گیا ہے۔