سنسناٹی۔سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنمنٹ میں برطانیہ کے اینڈی مرے اور سربیا کے نواک جوکووچ نے اپنے میچ جیت لیے ۔سنسناٹی اوپن ٹینس کے تیسرے راؤنڈ میں برطانیہ کے اینڈی مرے نے الیگزینڈر زیوریوکو شکست دیکر اگلے مرحلے میں جگہ بنالی۔ مرے کی جیت کا اسکور 3-6 ،6-3 اور5-7 رہا۔اگلے مرحلے میں مرے کا مقابلہ مائی لوس رونک سے ہوگا جنہوں نے ڈینیئل ایوانزکو3-6 اور5-7 سے زیرکیا۔ایک اور میچ میں سربیا کے نواک جوکووچ نے لیٹویا کے ریکارڈاس بیرنکیس کے خلاف6-7 اور 6-4 سے ایک آسان کامیابی حاصل کی۔یادرہے کہ سابق عالمی نمبر ایک اینڈی مرے ایک عرصے کے بعد ٹینس میدان میں واپسی کی ہے تاہم رواں ٹورنمنٹ میںانہوں نے شاندار مظاہرہ کیا ہے۔