بیجنگ۔5 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) چائنا اوپن سے تین سیڈڈ خاتون کھلاڑیوں کا سیمی فائنل سے قبل اخراج ہوگیا جبکہ سرفہرست آسٹریلیائی کھلاڑی ایشلے بارٹی نے نمبر سات سیڈ چیک جمہوریہ کی پیٹرا کویٹووا کو 4-6،6-4 اور6-3، نمبر چارسیڈ جاپان کی ناؤمی اوساکا نے نمبر پانچ سیڈ کینیڈا کی بیانکا آندریسکو کو 5-7، 6-3 اور 6-4، نمبرآٹھ سیڈ ہالینڈ کی ککی برٹینز نے نمبر تین سیڈ یوکرین کی ایلینا سویٹولینا کو7-6 اور6-2 جبکہ نمبر سولہ سیڈ ڈنمارک کی کیرولین ووزنیاکی نے روس کی ڈاریا کساٹکینا کو 6-3 اور 7-6 سے شکست دے کرسیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ مینز سنگلز میں ٹاپ سیڈ آسٹریا کے ڈومینک تھیئم نے برطانیہ کے اینڈی مرے کو 6-2 اور 7-6، نمبر دو سیڈ جرمنی کے الیگزینڈر زویریو نے امریکہ کے سام کوئیری کو 7-6 اور 6-2، نمبر تین سیڈ یونان کے اسٹیفانوس سٹسیپاس نے امریکہ کے جان آزنر کو 7-6 اور 6-3 جبکہ نمبر چار سیڈ روس کے کیرن خاشانوف نے نمبر چھ سیڈ اٹلی کے فیبیو فوگنینی کو 3-6، 6-3 اور 6-1 سے شکست دیکر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔جاپان اوپن میں ٹاپ سیڈ سربیا کے نوواک جوکووچ نے نمبر پانچ سیڈ فرانس کے لوکاس پوائیل کو 6-1 اور 6-2، نمبر تین سیڈ بلجیم کے ڈیوڈ گوفن نے جنوبی کوریا کے ہیون چنگ کو 6-2 اور 6-2،امریکہ کے رلی اوپیلکا نے جاپان کے یاسوٹاکا اوچی یاما کو 6-3 اور 6-3 جبکہ آسٹریلیا کے جان ملمین نے جاپان کے ٹارو ڈینیئل کو 6-4 اور 6-0 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔