ممبئی : 19 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سی آئی ایس ایف اور سی آر پی ایف کی پانچ کمپنیاں جو کل رات کو شہر پہنچی ہیں، انھیں کوویڈ 19 کے خلاف لڑنے اور لاک ڈاؤن کے دور میں امن و امان برقرار رکھنے کے لئے شہر میں تعینات کر دیا گیا ہے ۔ ممبئی پولیس کے پی آر او کے مطابق ، سی آئی ایس ایف اور سی آر پی ایف کی کل 5 کمپنیوں کو مندرجہ ذیل زون میں تعینات کر دیا گیا اور انھوں نے ممبئی شہر کے مختلف علاقوں میں مورچہ سنبھال لیا ہے ۔