مزاحیہ اداکار ٹیکو تلسانیا کی حالت تشویشناک

   

ممبئی : فلم انڈسٹری کے مشہور سینئر اداکار ٹیکو تلسانیا کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ میڈیا کے مطابق ان کے اہلِ خانہ نے وضاحت کی ہے کہ ٹیکو تلسانیا کو کو دل کا دورہ نہیں پڑا بلکہ برین اسٹروک (دماغ پر فالج کا حملہ) ہوا ہے۔ میڈیا کے مطابق 70 سالہ ٹیکو تلسانیا کو جمعہ کو برین اسٹروک ہوا، جس کے بعد سے وہ ممبئی کے ہاسپٹل میں زیرِ علاج ہیں جہاں ان کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ ٹیکو تلسانیا بالی ووڈ فلم ’ہم ہیں راہی پیار کے‘، ’انداز اپنا اپنا‘، ’جڑواں‘، ’بڑے میاں چھوٹے میاں‘ اور دیگر کئی فلموں میں مزاحیہ اداکاری کی وجہ سے بہت مشہور ہیں۔