مزدوروں کو آبائی مقام جانے سے دہلی پولیس نے روکا

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی۔28 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) جنوبی دہلی کی پولیس نے راجدھانی کے مختلف علاقوں سے بہار، اترپردیش اور مدھیہ پردیش جانے کی کوشش کررہے 35مزدوروں کو روک کر شیلٹر ہوم میں بھیج دیا ہے ۔جنوبی دہلی کے پولیس کمشنر اتل ٹھاکر نے بتایا کہ ہریانہ سے امروہہ جارہے چار مزودروں کو ایم بی روڈ پکیٹ کے نزدیک روکا گیا اور کھانا کھلانے کے بعد انہیں مہرولی کے شیلٹر ہوم بھیج دیا گیا۔ یہ لوگ پٹودی میں کسی ٹھیکہ دار کیلئے سڑک کی تعمیر کا کام کررہے تھے لیکن لاک ڈاون کے بعد سے ان کا کام بند ہوگیا۔ کھانے پینے کی قلت کے بعد انہوں نے پیدل ہی اپنے آبائی مقام جانے کا منصوبہ بنایا تھا۔