نئی دہلی، 3مئی (سیاست ڈاٹ کام) دہلی پولیس نے لاک ڈاون کے دوران تارکین مزدوروں کو غیرقانونی طریقہ سے ان کے گھروں تک پہنچانے میں لگے دو آئشر ٹرک کو ضبط کرکے چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے ۔جنوب مشرقی دہلی کے ڈپٹی پولیس کمشنر راجندر پرساد مینا نے اتوار کو بتایا کہ پولیس کو ایسی خبر ملی تھی کہ کچھ ٹرک ڈرائیور لاک ڈاون کے دوران تارکین مزدوروں کو غیرقانونی طریقہ سے بہار اور اترپردیش لے جانے میں مصروف ہیں۔ اس کے بعد پولیس نے رات میں گشت اور آنے جانے والوں پر نگرانی بڑھا دی۔
