مزدوروں کو پانچ ہزار روپے کی راحت کا مطالبہ

   

نئی دہلی: غیر منظم شعبے اور تعمیراتی شعبے کے کارکنوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنے والی ایک سماجی تنظیم ایکشن ایڈ نے کورونا وبا کے دوران دہلی میں مزدوروں کو امداد کے طور پر 5000 روپے کی دوسری قسط دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔اس تنظیم نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو ایک خط میں لکھا ہے کہ دہلی میں لاک ڈاؤن کا دورانیہ مسلسل بڑھ رہا ہے ، جس سے غیر منظم شعبے میں مزدوروں کے لئے معاش کا بحران پیدا ہوگیا ہے ۔ ان کے اہل خانہ کو بھاری مالی بحران کا سامنا ہے ۔ ایسی صورتحال میں حکومت مزدوروں کو 5000 روپے کی ایک اور امدادی قسط جاری کرے ۔ تنظیم نے کہا ہے کہ جن کارکنوں کو امداد کی رقم کی پہلی قسط نہیں ملی ہے ، وہ دونوں اقساط بیک وقت ادا کریں۔