نارائن پیٹ میں عہدیداروں کو ضلع کلکٹر کی ہدایت
نارائن پیٹ ۔ ضلع کلکٹر نارائن پیٹ شریمتی ہری چندنا داسری آئی اے ایس نے دھنواڑہ منڈل میں قائم نرسری اور قبرستانوں کا معائنہ کیا ۔ انہوں نے دھنواڑہ میں واقع نرسری جس میں چالیس ہزار پودے لگانے کی گنجائش ہے ۔ متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت کی ۔ اس طرح کے نرسری پر موضع میں جہاں اس کی سہولت ہو قائم کئے جائیں ۔ بعد ازاں انہوں نے گاؤژ میں قائم شمشان گھاٹ میں علحدہ شیڈس قائم کرنے اور تدفین کیلئے کمپاونڈ وال تعمیر کرنے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے منڈل کے سرپنچ کی ستائش کی کہ وہ مذکورہ کاموں پر خصوصی توجہ کے ساتھ کام کیا ہے ۔ انہوں نے زون کے تمام مواضعات میں ضمانت روزگار کاموں کو شروع کرنے اور مزدوروں کو بڑے پیمانے پر روزگار فراہم کرنے کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا ۔ انہوں نے ہر دیہات میں عوام بالخصوص بچوں کیلئے پارک بنانے اور انہیں گاؤژ میں کھلی فضاء سانس لینے کا موقع فراہم کریں ۔ انہوں نے انفرادی بیت الخلاؤں کے کاموں کو جلد از جلد مکمل کرنے اور کھلے عام رفع حاجت کو روکنے کیلئے عوام میں شعور بیدار کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ ضلع کلکٹر کے ہمراہ اے پی ڈی او شریمتی سرالہ ، دھنواڑہ ، کے ایم پی ڈی او مسٹر سندیپ ، سرپنچ امریندر ریڈی ، ایم پی او مسٹر وینوگوپال ، اے پی او سدیشور اور دیگر موجود تھے ۔