مزدوروں کیلئے ضامن روزگار اسکیم ڈاکٹر منموہن سنگھ کا کارنامہ

   

آنجہانی وزیر اعظم نے اپنے 10 سالہ اقتدار میں روپے کی قدر کو کم ہونے نہیں دیا
نظام آباد۔ 27 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کے انتقال پر ضلع کانگریس کمیٹی کی جانب سے انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا.صدر ضلع کانگریس مانالا موہن ریڈی نے کہا کہ ملک کو معاشی طور پر مستحکم بناتے ہوئے ترقی کی راہ پر چلانے والے منموہن سنگھ کے انتقال سے کانگریس پارٹی کو زبردست نقصان پہنچا ہے کانگریس پارٹی کے مشکل وقت میں وزیر اعظم کے طور اقتدار سنبھالتے ہوئے ملک کی عوام دیہی علاقوں کے مزدور کو ہر ایک طبقے کو ترقی دلانے میں اہم رول ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ مزدوروں کو طمانیت روزگار اسکیم کو متعارف کرتے ہوئے 100 دن کے روزگار فراہم کیا اسی طرح امریکہ کے ساتھ معاہدہ اور اس سے بھی اہم بات یہ ہے کہ وہ ایک عظیم شخص ہیں جنہوں نے ملک کی معیشت کو مستحکم کی 10 سال کے اقتدار کے دوران روپے کی قدر میں بالکل بھی گرنے نہیں دیا ملک کی تاریخ میں یہ کہا جاتا ہے کہ منموہن سنگھ سے پہلے اور منموہن سنگھ کے بعد انہوں نے ملک کی ترقی کے لیے بہت سی اصلاحات کیں۔ خاموشی ان کی پہچان تھی اور اپنی پہچان کے ذریعہ ملک کو ترقی کی راہ پر چلانے میں کوئی کسر باقی نہیں رکھا مانالا موہن ریڈی نے منموہن سنگھ کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی طبقے کے ساتھ انصاف کرتے ہوئے انہیں زمین کے مالکانہ حقوق فراہم کیا اور اسی طرح کانگریس پارٹی ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی ان کے انتقال سے جو خلاء پیدا ہوا ہے اس سے کبھی بھی پر نہیں کیا جا سکتا۔اس موقع پر کانگریس پارٹی لیڈران رمیش، موہن، رویندر، ہریداسو، راجو، نائک، گرداس، گجاملال، بنکٹلال، بھومیہ اور دیگر نے بھی پروگرام میں حصہ لیا۔