مزدوروں کی ہڑتال کو کامیاب بنانے کی اپیل

   

نظام آباد۔ سی آئی ٹی یو کے ضلع صدر رام موہن رائو ، سکریٹری نورجہاں نے آج سی آئی ٹی یو آفس میں صحافیو ں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 28,29؍ مارچ کے روز ملک گیر سطح پر ہڑتال کو کامیاب بنانے کی اپیل کی ۔ رام موہن رائو ، نورجہاں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے مزدوروں کے مفادات کیخلاف پارلیمنٹ میں بل کو ترمیم کرتے ہوئے اجرتوں میں کمی واقع کی ہے جس کی وجہ سے پی ایف ، آئی ایس آئی بورڈ کو نقصان ہونے کے علاوہ دوبارہ 12 گھنٹے کا م کرنے کے قانون کو تیار کیا جس کی وجہ سے 40 کروڑ مزدوروں کو نقصان ہورہا ہے حکومت کی جانب سے نافذ کردہ قانون کیخلاف ملک گیر سطح پر مزدوروں کی جانب سے دو روزہ ہڑتال کی اپیل کی ہے لہذا اس ہڑتال کو کامیاب بنانے کی اپیل کی ۔