31 اکٹوبر کو پرچم کشائی کرنے مزدوروں سے اے آئی ٹی یو سی کی اپیل
کورٹلہ /30 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اے آئی ٹی یو سی کی 105 ویں تقریب کو ضلع جگتیال کورٹلہ منڈل مزدور وارڈوں میں جھنڈا لہراتے ہوئے شاندار طور پر منعقد کرنے کی اے آئی ٹی یو سی ڈسٹرکٹ صدر ایس راملو نے مزدور یونین کے ممبروں سے خواہش کی ۔ اس ضمن میں منگل کے دن کورٹلہ ٹاون میں منعقدہ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلاح و بہبود کیلئے 8گھنٹے کام کیلئے معقول اجرت کام کے تحفظ کیلئے مزدور یونین کے ممبروں کو متحد کرتے ہوئے جدوجہد کرتے ہوئے قوانین حاصل کرنے والی واحد سنگم اے آئی ٹی یو سی ہے ۔ خصوصی طور پر برٹش حکمرانوں کے آغاز سے ریڈیم قواین کو حادثہ ، ایس ایکس گریشیاء قانون 1923 مزدور سنگھموں کا قیام ، اجرت کی ادائیگی کا قانون 1936 صنعت کے طور طریقہ کار قانون 1947 معقول اجرت قانون ، ای ایس آئی فیکٹری قانون 1981 بونس ادائیگی قانون 1965 کنٹراکٹ مزدور قانون 1972 دوکانات کا قانون 1988 بچہ مزدور پابندی قانون 1986 ملازموں کے عہدہ سے سکبدوشی وظیفہ قانوں 1995 عمارتوں کی تعمیر اور دیگر فلاحی پروگراموں کا قانون 1996 ضمانت روزگار قانون 2005 ان کے علاوہ 27 قوانین کو بھی اے آئی ٹی یو سی نے جدوجہد اور مہم چلاتے ہوئے حاصل کی گئی ۔ انہو ںنے یہ بات کہی ۔ اے آئی ٹی یو سی کو مرکزی مزدور سنگم ریلوے جہاز ، بنک ، بیمہ ، برقی ، سنگارینی ، آر ٹی سی ملازم سنگموں کے ساتھ مختلف شعبوں میں بیڑی حمالی ، آنگن واڑی ، آشا میونسپل گرام پنچایتی عمارتوں کی تعمیر ، مزدور سنگموں میں ضم ہوچکی ہے ۔ مزدور ، ملازم کے مسائل کے حل کیلئے ملک کی سطح پر ابھی تک 27 مرتبہ ہڑتال کی گئی ہے ۔ اور کئی مسائل کے حل کیلئے فلاحی اسکیمات کیلئے مزدور کے ساتھ کھڑے ہوکر ملک کی سطح پر اے آئی ٹی یو سی جدوجہد کی ہے ۔ اس ماہ کی 31 تاریخ کو تمام علاقوں میں مزدور ایریا میں ارونا جھنڈا لہراتے ہوئے تاریخ سے واقف کروانے اور شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کی خواہش کی ۔ اس پروگرام میں ڈسٹرکٹ صدر اے آئی ٹی یو سی مسٹر ایس راملو ، نائب صدر مسٹر چنا وشواناتھم کوکولہ شانتا ، اے رادھا ، محمد مکرم ، محمد مولانا ، محمد یوسف ، آر رام بابو اور دیگر افراد نے شرکت کی ۔