مزدوری کی طلبی پر حملہ میں ایک شخص ہلاک

   

حیدرآباد /31 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) محنت کی اجرت طلب کرنا ایک ملازم کیلئے موت کا سبب بن گیا ۔ جہاں برہم مالک نے ملازم پر حملہ کرتے ہوئے اسے ہلاک کردیا ۔ چیتنیہ پوری پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 36 سالہ سریندر ریڈی جو واٹر ٹینک پر کام کرتا تھا ۔ چیتنیہ پوری علاقہ کا ساکن تھا ۔ کل دوپہر یہ شخص واٹر ٹینکر کے مالک سے دو ماہ کی تنخواہ طلب کر رہا تھا ۔ پولیس کے مطابق گذشتہ دو ماہ سے ریڈی کو اس کا مالک پرمیش تنخواہ نہیں دے رہا تھا ۔ کل دوپہر سریندر ریڈی پرمیش کے مکان واقع کتہ پیٹ ماروتی نگر پہونچا تنخواہ پوچھنے پرمیش برہم ہوگیا اور اس نے مبینہ طور پر لاٹھی سے وار کرتے ہوئے سریندر کو شدید زخمی کردیا اور مزید مارپیٹ کا نشانہ بنایا ۔ اس حملہ میں ریڈی فوت ہوگیا ۔ چیتنیہ پوری پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔