مزید ایس پی راجیہ سبھا ایم پیز کے انحراف کا اندیشہ

   

نئی دہلی۔17 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) رکن راجیہ سبھا نیرج شیکھر کے بعد سماج وادی پارٹی کو مزید دو پارلیمنٹیرینس سے برسر اقتدار بی جے پی کے حق میں محروم ہونا پڑسکتا ہے۔ ذرائع نے کہا کہ مزید دو قانون ساز بی جے پی کے ساتھ ربط میں ہیں اور عنقریب اپنے استعفوں کا اعلان کرسکتے ہیں۔ ان ارکان کو اپنی صف میں شامل کرنے پر بی جے پی راجیہ سبھا یا ایوان بالا میں اکثریت کے حصول سے قریب تر ہوجائے گی جہاں فی الحال اس کا اقلیتی موقف ہے۔