حیدرآباد۔28ستمبر(یواین آئی) کمشنر پولیس حیدرآباد انجنی کمار نے کہا ہے کہ شدید بارش کی پیش گوئی کے پیش نظر بچوں کوندی کے قریب جانے نہ دیں کیونکہ غفلت و لاپرواہی کے دوران حادثات پیش آسکتے ہیں۔کمشنر پولیس نے اپنے ٹوئیٹرہینڈل سے جاری ایک آڈیو پیام جس کو اب تک کئی افراد نے سنا ہے میں کہا کہ حیدرآباد کے پرانا پُل دھوبی گھاٹ علاقہ میں موسی ندی میں پانی کا زائد بہاؤدرج کیاگیا ہے ۔ایسے موقع پر حیدرآباد سٹی پولیس کی طرف سے عوام کو مشورہ دیاجاتا ہے کہ اگر کوئی ضروری کام نہ ہوتو اپنے بچوں کو گھروں سے باہر نہ نکلیں دیں۔