حیدرآباد /27 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے حدود میں مزید 32 بستی دواخانے قائم کرنے کیلئے عہدیداروں کی جانب سے تیاریاں کی جارہی ہیں ۔ چیف منسٹر کے سی آر نے گریٹر حیدرآباد کے حدود میں غریب عوام کو موثر طبی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے 300بستی دواخانے قائم کرنے کا ا علان کیا ہے ۔ جی ایچ ایم سی کے حدود میں ابھی تک 226 بستی دواخانے قائم کئے گئے ہیں ۔ جہاں عوام کو طبی سہولتیں حاصل ہو رہی ہیں ۔ عہدیداروں نے مزید 32 بستی دواخانے قائم کرنے کی تیاریوں کا آغاز کردیا ہے ۔ اگر یہ قائم ہوجاتے ہیں تو بستی دواخانوں کی تعداد بڑھ کر 258 تک پہونچ جائے گی ۔ جی ایچ ایم سی عہدیدار اس کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ ان بستی دواخانوں میں 60 اقسام کے طبی معائنے کئے جارہے ہیں ۔ ن
