مزید 14 اضلاع کو گرین زون میں تبدیل کرنے مرکز کو تجاویز روانہ

   

حیدرآباد ۔ 9 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ کے مزید 14 اضلاع کو گرین زون میں تبدیل کرنے کے لیے مرکز کو تجاویز روانہ کی گئی ہیں ۔ وزیر صحت ایٹالہ راجندر نے کہا کہ تلنگانہ میں تاحال 9 اضلاع گرین زون میں شامل ہیں مزید 14 اضلاع محبوب نگر ، سنگاریڈی ، میدک ، کاماریڈی ، جئے شنکر بھوپال پلی ، کریم نگر ، راجنا سرسلہ ، منچریال ، نارائن پیٹ ، وقار آباد ، نلگنڈہ ، جگتیال ، کمرم بھیم ، آصف آباد اور جنگاؤں کو گرین زون میں تبدیل کرنے کی نمائندگی کی گئی ہے ۔ ساتھ ہی ریڈ زون میں شامل سوریہ پیٹ ، ورنگل اربن میں ایک بھی نیا پازیٹیو کیس درج نہ ہونے کی وجہ سے انہیں آرینج زون میں تبدیل کرنے کی نمائندگی کی گئی ہے ۔ مرکزی وزیر صحت ہرش وردھن نے پیر تک اضلاع کی فہرست پر نظر ثانی کرنے کا تیقن دیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے ممالک کے مقابلہ ہندوستان میں کورونا وائرس کے معاملات کم درج ہوئے ہیں ۔