یروشلم : اسرائیلی حکومت نے صحرائے نقب کے علاقہ میں نئے آباد کاری منصوبہ کا اعلان کردیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق وزیر داخلہ عایلت شاکد نے اپنے بیان میں کہا کہ منصوبے کے تحت جنوبی نقب میں عزازمہ کے علاقے میں 4نئی یہودی بستیاں تعمیر کی جائیں گی۔ منصوبے کے تحت 300 فلسطینی خاندانوں کو بے گھر کر دیا جائے گا۔ ادھر فلسطینی قائدین کا کہنا ہے منصوبے کا مقصد فلسطینی خاندانوں کو اپنی زمینوں سے محروم کر دینا ہے۔ مقامی کمیٹی کے سربراہ سلیم ضنفری نے بتایا کہ اس سے قبل شاکد نے مقامی کمیٹی کو یہ آبادکاری منصوبہ پیش کیا تو رہایشیوں نے یہ منصوبہ رد کر دیا تھا۔