جملہ تعداد 84 ہوگئی ۔ پانچ مریض صحتیاب ہوکر ڈسچارج
حیدرآباد 2 جنوری ( سیاست نیوز ) مزید پانچ بین الاقوامی مسافرین جو راجیو گاندھی انٹرنیشنل ائرپورٹ شمس آباد پہونچے تھے اومی کرون ویرینٹ سے متاثر پائے گئے ہیں۔ اس طرح تلنگانہ میں اومی کرون کے متاثرین کی تعادد 84 ہوگئی ہے ۔ ڈائرکٹر پبلک ہیلت ڈاکٹر جی سرینواس راؤ نے آج بتایا کہ تمام پانچ اومی کرون پازیٹیو بین الاقوامی مسافرین کا تعلق غیر جوکھم والے ممالک سے ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اتوار کو اومی کرون کے 5 متاثرین صحت یاب بھی ہوئے ہیں اور اب تک صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 32 ہوگئی ہے ۔ بحیثیت مجموعی 45 بین الاقوامی مسافرین جو غیر جوکھم والے ممالک سے آئے تھے ‘ آٹھ جوکھم والے ممالک سے آنے والے مسافرین اور ان مسافرین سے رابطے میں آنے والے چار افراد اومی کرون پازیٹیو پائے گئے ہیں۔ جبکہ 32 کو صحتیابی کے بعد تلنگانہ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائینسیس گچی باؤلی سے ڈسچارج کردیا گیا ہے ۔ اتوار کو جملہ 163 مسافرین راجیو گاندھی انٹرنیشنل ائرپورٹ پہونچے جن میں 14 کورونا پازیٹیو پائے گئے ہیں اور ان کے نمونوں کو مکمل جینوم جانچ کیلئے روانہ کردیا گیا ۔ جملہ 30 کورونا مریضوں کے جینوم رپورٹ کا انتظار ہے ۔ بتایا گیا کہ تاحال ائرپورٹ پر جملہ 12,855 بین الاقوامی مسافرین کا آر ٹی ۔ پی سی آر ٹسٹ کیا گیا جن میں 158 کورونا پازیٹیو پائے گئے اور ان میں 84 اومی کرون ویرینٹ متاثر تھے ۔ م