ہریش راؤ کا جائزہ اجلاس عہدیداروں کو ہدایت ۔ تاحال 21 سرکاری میڈیکل کالجس کا قیام
حیدرآباد ۔ 17 جون (سیاست نیوز) وزیرصحت ٹی ہریش راؤ نے آئندہ سال ریاست میں مزید 8 اضلاع میں سرکاری میڈیکل کالجس قائم کرنے تجاویز تیار کرنے کی محکمہ صحت کے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے۔ وزیر صحت نے محکمہ صحت کے اعلیٰ عہدیداروں کا جائزہ اجلاس طلب کیا اور مختلف امور کا جائزہ لیا۔ ہریش راؤ نے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر نے ریاست کے ہر ضلع میں ایک میڈیکل کالج قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مختصر عرصہ میں نیا ریکارڈ قائم کیا گیا ہے۔ ریاست کے 33 کے منجملہ 25 اضلاع میں سرکاری میڈیکل کالجس ہیں۔ مزید 8 اضلاع میں آئندہ طبی تعلیمی سے نئے میڈیکل کالجس قائم کرنے خصوصی حکمت عملی تیار کرنے کا عہدیداروں کو مشورہ دیا ہے۔ تلنگانہ حکومت عوام کو معیاری طبی خدمات فراہم کرنے بڑے پیمانے پر اقدامات کررہی ہے۔ محکمہ صحت عہدیدار اور عملہ اپنی خدمات بخوبی انجام دے کر عوام کو طبی سہولتوں کی فراہمی میں ذمہ دارانہ رول ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت سے جاری اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہیکہ طبی سہولتوں کی فراہمی میں تلنگانہ کو ملک بھر میں نمایاں مقام حاصل ہوا ہے۔ ہریش راؤ نے جمعہ تک 99 کام کے دنوں میں 1.61 کروڑ عوام کے آنکھوں کے معائنہ کرنے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان میں 40.59 لاکھ عوام کے نظرکے مسائل کی نشاندہی کی گئی اور انہیں ریڈنگ کے علاوہ پرسپکشن عینکیں دی گئیں۔ تاحال 24 اضلاع میں عوام کی اسکریننگ کی گئی ہے ۔ن