حیدرآباد۔/16 جنوری ، ( پی ٹی آئی ) مرکزی وزیر قبائیلی اُمور جوال اورم نے آج یہاں کہا کہ مرکزی حکومت مزید 462 اکلویا ماڈل ریزیڈنشیل اسکول قائم کرے گی۔ مرکزی وزیر یہاں پہلی ای ایم آر ایس نیشنل گیمس و اسپورٹس میٹ کی اختتامی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ ان اسکولوں کے قیام کیلئے مرکز کی طرف سے 2500 کروڑ روپئے صرف کئے جائیں گے۔ ان کی وزآرت ان اسکولوں کی توسیع کی خواہشمند ہے لیکن خاطر خواہ فنڈس نہیں ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی سے اظہار تشکر کرتے ہوئے اورم نے کہا کہ وزیر فینانس ارون جیٹلی بجٹ سے خطاب میں ان اسکولوں کے قیام کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ’’ کیندریہ ودیالیہ اور جواہر نوادیاودیالیہ کے قیام کے بعد مرکزی حکومت کا اگر اور کوئی بڑا تعلیمی نظام ہے تو وہ اکلویا ماڈل ریزیڈنشیل اسکول ہی ہوسکتا ہے۔